تخت پوش
معنی
١ - تخت کا غلاف، تخت کی بالائی چادر، گدی۔ 'اوپر کرکری تاش کا تخت پوش پڑا ہوا ہے۔" ( ١٨٨٥ء، بزم آخر، ٤١ ) ٢ - نشست گاہ، چوکی؛ وہ تخت یا چوکی جس پر مسند یا چادر بچھی ہوئی ہو۔ 'گدی کے پاس ایک تخت پوش چوبی قدیمی رکھا ہوا ہے۔" ( ١٨٦٤ء، تحقیقات چشتی، ٧٣٩ )
اشتقاق
فارسی زبان سے مرکب ہے۔ فارسی کے لفظ 'تخت' کے ساتھ 'پوشیدن' مصدر سے فعل امر 'پوش' بطور لاحقۂ فاعلی لگایا گیا ہے۔
مثالیں